11 اگست 2012 - 19:30

شام میں ذرا‏ئع نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے حلب کے اہم ترین علاقے کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے بعد اب السکری کی آزادی کے لئے کاروائیاں شروع کی ہیں۔

ابنا: السکری، صلاح الدین کے بعد دوسرا اہم علاقہ ہے جو دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے 29 میں سے 5 علاقوں پر قبضہ کررکھا تھا اور فوج نے اب السکری، المرجہ، سیف الدولہ اور الصاخور کو آزاد کرانے کا عزم کررکھا ہے۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ اس ملک کی افواج نے حلب میں میدان اقیول اور میدان قاضی عسکر کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرادیا ہے۔ جبکہ دہشت گردوں کی تخریبکارانہ کاروائیوں کے نتیجے میں حلب شہر کے بجلی کے پانچ اسٹیشنز کام نہیں کررہے ہیں۔

.....

/169-110