10 اگست 2012 - 19:30

ایوان صدر میں بین الاقوامی امور کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہےکہ تہران مکمل آمادگي کے ساتھ مکہ مکرمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ابنا: محمد رضا فرقانی نے کہا صدر جناب احمدی نژاد کا دورہ مکہ مکرمہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور تہران عالم اسلام کو متحد کرانے اور اسے تفرقہ اور سازشوں سے بچانے کے لئے مکمل آمادگي کے ساتھ مکہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے والا ایک اہم ملک ہے اور مکہ معظمہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں ہر سطح پر فعال شرکت کرے گا۔ فرقانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالم اسلام کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ موثر اور مفید تجویزیں پیش کی ہیں۔  یاد رہےمکہ معظمہ میں اسلامی ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس چودہ اور پندرہ اگست کو ہوگا۔

.......

/169