ابنا: مصری عوام اس معاہدے کو مصر پر صہیونی ریاست اور دہشتگردوں کے مسلسل حملوں کا اصل سبب قراردے رہے ہیں – مصریوں کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کے حل کےلئے پہلا اقدام کیمپ ڈیویڈ معاہدے کا خاتمہ اور جزیرہ نمائے سینا کے"ج" سے موسوم سرحدی علاقوں میں مصر کی افواج کو تعینات کرکے اس پر مصر کے تسلط کو یقینی بنانا ہے.
ادھر مصر کے بعض سیاسی شخصیات نے حماس اور مصر کے تعلقات میں چپقلش پیدا کرنے کی سازشوں کی بابت انتباہ دیا ہے – فلسطین میں مصر کے پہلے سفیر محمود کریم نےکہا ہے کہ سنائی واقعے سے ناجائزفائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینیوں اور مصری عوام میں تفرقہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے.
.......
/169