5 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزيراعظم منموہن سنگھ نے امریکہ میں سکھوں کےگرودوارے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق وزیراعظم منموہن سنگہ نے آج ایک بیان میں امریکہ کے صوبہ ویسکانسن میں سکھوں کےگرودوارے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ملک کے حکام حملے میں بچ جانےوالوں کی مناسب مدد کریں گے اور اس طرح کے حملے روکنے کے لئے تدابیر اختیار کریں گے۔امریکہ میں ہندوستان کے سفیر نے بھی اس حملے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔......./169