4 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ ميں قومی سلامتی کونسل اورخارجہ پالیسی کمیشن کےرکن کاظم جلالی نےکہاہےکہ شام کےامورمیں اقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری کےخصوصی نمائندے کےاستعفےکا مغرب نےخیرمقدم کیاہے۔

ابنا: کاظم جلالی نے کوفی عنان کےاستعفےکےبارےمیں کہاکہ مغرب اس استعفےسےخوش ہوا ہے چونکہ کوفی عنان نے شام کوموجودہ صورت حال سےنکالنےکاطریقہ کارپیش کیاتھا۔کاظم جلالی نےکہاکہ مغرب پہلےسے ہی شام کی حکومت گرانےکےدرپےہے اوراس ملک کی حکومت تبدیل کرنےکےلئےکسی بھی کوشش سےدریغ نہيں کررہاہے۔کاظم جلالی نےایران کےخلاف امریکہ کی شدید پابندیوں کاذکرکرتےہوئےکہاکہ امریکہ نےاسلامی جمہوری نظام کےخلاف مختلف طریقوں سے جوسخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں وہ اب تک کامیاب نہيں رہی ہیں ۔

.......

/169