2 اگست 2012 - 19:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ آج ایران کا اسلامی انقلاب انتہائی حساس اور تقدیر ساز پوزیشن میں ہے۔

ابنا: جنرل جعفری نے تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی انقلاب کی صورت حال انتہائی حساس ہے کیونکہ اسلامی انقلاب کے ثمرات پوری دنیا میں پھیل رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج رضاکار فورس کو یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ اسلامی انقلاب کے دفاع میں ان کی موجودگی صرف فوجی اور عسکری میدانوں میں ہے کیونکہ آج اسلامی انقلاب ایک حساس مرحلے میں ہے اور سب سے بڑا خطرہ سائبر وار کا ہے۔

.......

/169