24 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے عوام نے اس ملک میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کے صوبۂ القصیم میں واقع شہر بریدہ کے لوگوں نے کل شہر کی سڑکوں پر نکل کر سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور تمام  سیاسی قیدیوں کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں بعض سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور جیلوں میں قید اپنے اولادوں کی تشویشناک صورتحال کے بارے میں خبردار کیا۔ 

........

/169