20 جولائی 2012 - 19:30

ماہ رمضان کے دوران دنیا بھر کے اسلامی مراکز کی سرگرمیوں کے ساتھ ہی لندن کے اسلامی مرکز کی کوششوں سے ۲1 جولائی سے ۱۸ اگست تک (لندن ۲۰۱۲ رمضان فیسٹیول) منعقد کیا جائے گا۔

ابنا: اس فیسٹیول کی ویب سائیٹ پر ذکر کیا گیا ہے کہ رمضان ایک سنہری موقع ہے تاکہ مختلف ادیان کے پیروکاروں کو یکجا کی جا سکے اور دین مقدس اسلام کے اقدار کو غیر مسلم افراد کے لیے بیان کیا جا سکے ۔

واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا ہدف تمام ادیان الہی کا احترام اور ہر قسم کے مذہبی ، ثقافتی اور قومی امتیازات کے ساتھ مقابلے کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ لندن ۲۰۱۲ رمضان فیسٹیول (سال ۲۰۱۲ میں یکجہتی کے لیے نفرتیں مٹانا) منصوبے کا حصہ ہے جو لندن کے سماجی اداروں کی جانب سے ادیان اور قومی سطح پر دو طرفہ احترام کو فروغ دینے کے لیے اجرا کیا جا رہا ہے ۔

.......

/169