ابنا: فلسطین الیوم نیوز کے مطابق صہیونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الاقصی اسرائيل کی سرزمین کا حصہ ہے جسے اس سے ہرگز جدا نہیں کیا جاسکتا اسی بنا پر اسرائيل کے قانون بالخصوص تاریخی آثار کے بارے میں قوانین اس مسجد کے بارے میں بھی لاگو ہونے چاہیں۔
صہیونی ریاست نے ارض فلسطین پر قبضہ کرنے کے بعد بیت المقدس اور مسجد الاقصی پر بھی مکمل قبضہ کرنے کی سازشیں تیار کی ہیں اور ان پر عمل کررہی ہے۔ صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں گلی کوچوں اور مقامات کے عربی نام بدل کر عبرانی نام رکھ دئے ہیں۔
.......
/169