ابنا: روہيل کھنڈ يونيورسٹي ميں قائم کئے جانے والے اس مرکز کے قيام کا مقصد ايران اور ہندوستان کے درميان پائے جانے والے مشترکہ سياسي ، ثقافتي ، تاريخي اور سماجي رشتوں کے بارے ميں تحقيقات انجام دينا ہے-
يہ مرکز ايران اور ہندوستان کي تہذيب و تاريخ کے بارے ميں تحقيقاتي منصوبے پر عمل کرے گا اور اس بارے ميں کانفرنسوں اور سميناروں کا انعقاد بھي کرائے گا- ہندوستان ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير مہدي نبي زادے نے اس مرکز کا افتتاح کيا-
انہوں نے ايران اور ہندوستان کے درميان پائے جانے والے مشترکہ تاريخي اور تہذیبي رشتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کے قيام سے دنيا والوں کو دونوں ملکوں کي مشترکہ تاريخ اور تہذيبي رشتوں سے روشناس کرانے ميں مدد ملے گي-
رو ہيل کھنڈ يونيورسٹي ہندوستان کا ايک اعلي تعليمي ادارہ ہے اور تين لاکھ طلبہ اس ميں زير تعليم ہيں-
اس يونيورسٹي کے دوسو اٹھارہ کالجوں ميں، بيس شعبوں ميں تعليم دي جاتي ہے- روہيل کھنڈ يونيورسٹي کے چاليس في صد طلبا مسلمان ہيں.......
/169