ابنا: لیبیا کے عوام نے خوشیاں مناتے ہوئے کہا کہ انتخابات ان کی آزادی کا تسلسل ہیں۔ لیبیا کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ساٹھ فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ سابق ڈکٹیٹر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہیں۔
ادھر لیبیا کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ اگر قومی پارلیمنٹ میں تمام علاقوں کو نمائندگي نہ دی گئي تو ملک کے مشرقی حصے کے الگ ہونے کا خدشہ لاحق رہے گا۔ عبدالقادر بن سعود نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ گرچہ ووٹنگ پرامن فضا میں ہوئي لیکن عبوری کونسل نے مختلف علاقوں کی نمائندگي کا مسئلہ عدل و انصاف سے حل نہیں کیا ہے جس کی وجہ مشرقی علاقوں کے جدا ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آئين کی تدوین ہونی چاہیے کیونکہ بہت سے لوگوں نے انتخابات کا بائيکاٹ کیا تھا اور ووٹ نہیں دیا ہے۔ ....... /169