ابنا: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں بحرین میں مداخلت کے بحرینی حکام کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ بحرینی عوام کے مطالبات کی حامی ہے۔
بیان میں کہاگيا ہے کہ بحرین کے حکام امریکی اور اسرائیلی آلہ کار ہیں اور وہ اپنے آقاؤن کی خوشنودی کے لئے بحرینی عوام کے مطالبات کو کچل رہے ہیں ، بیان میں کہا گيا ہے کہ حزب اللہ کو بحرین کے معاملات میں مداخلت کی کوئي ضرورت ہی نہیں ، بحرینی عوام خود اپنے مطالبات کو منوانا جانتے ہیں بیان میں بحرینی عوام پر بحرینی حکام کے جابرانہ اور ظالمانہ رویہ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔.....
/169