ابنا: سپاہ کی میزائيلی فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ ہے جو پیغمبر اعظم سات کے نام سے جاری ہیں۔ سپاہ نیوز کے مطابق آج فضائیہ کے لڑا کا اور ڈرون طیاروں نے دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ گذشتہ روز منگل کو ان مشقوں کا اہم ترین مرحلہ تھا جس میں مختلف فاصلوں پر مار کرنے والے میزائلوں کے کامیاب تجربے کئے گئے تھے۔ گذشتہ روز شہاب ایک، شہاب دو، شہاب تین ، فاتح ، تندر ، زلزال، خلیج فارس، اور قیام نامی میزائل داغے گئے جنہوں نے کامیابی سے اپنے اھداف کو نشانہ بنایا۔ گذشتہ روز ان میزائلوں کےتجربے کے بعد سپریم کمانڈر رہبرانقلاب اسلامی کے فوجی دفتر کے سربراہ جنرل محمد شیرازی نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی میزائيلی مشقیں ان ملکون کے لئے پیغام رکھتی ہیں جو ایران کے مقابل آچکے ہیں اور ا نہیں ان مشقوں سےپیغام مل گيا ہوگا۔ پیغمبر اعظم کے زیر عنوان فوجی مشقیں پیر سے شروع ہوئي تھیں جو آج اختتام پذیر ہونگي۔....... /169
3 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 326821
سپاہ پاسداران نے اپنی فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں خلیج فارس نامی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل سمندری اھداف کی طرف داغے گئے۔