ابنا: گذشتہ ایک مہینے سے پاکستان میں کراچی، کوئٹہ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی بڑھادی گئي تھی تاہم دہشتگردی میں کمی نہ آنے کے پیش نظر پاکستان کی وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایسے عالم میں سکیورٹی بڑھادی گئي ہےکہ بتایا جارہا ہے کہ پولیس اور فوج کے بھیس میں دہشتگرد اسلام آباد میں حملہ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے جس میں ایک سو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یاد رہے پاکستان کی سول سوسائٹی کا کہنا ہےکہ ملک میں بڑھتی ہوئي دہشتگردی کی ذمہ دار حکومت ہے کیونکہ وہ کسی بھی پہلو سے دہشتگردوں کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے۔ کوئٹہ میں جمعرات کو لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شیعہ زائرین کی ایک بس پر راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم پندرہ افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ پاکستانی حلقوں کا کہنا ہے کہ فرقہ پرست دہشتگردوں کو پاکستانی سکیوریٹی اداروں کے بعض عناصر کی حمایت حاصل ہے۔.......
/169