22 جون 2012 - 19:30

غزہ پٹی کےمختلف علاقوں پرصیہونی جنگی طیاروں کےحملےميں دوفلسطینی شہیدہوگئے۔

ابنا: فلسطین کےمیڈیکل ذرائع نےاعلان کیاہے کہ صہیونی ریاست کےجنگی طیاروں نےآج مشرقی خان یونس کےشہرعبسان پرکئی میزائل فائرکئے جس کےنتیجےمیں ایک فلسطینی بچہ شہید اورانیس زخمی ہوگئے۔آج صبح بھی غزہ پٹی پرصہیونی فوج کےحملےمیں ایک فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب صہیونی فوج نےتوپخانوں نےحی الزیتون کےمشرقی علاقوں پرتوپخانوں سےگولہ باری کی ہے۔غزہ پٹی پرصہیونی فوج کےحملوں میں بیس سےزیادہ افراد زخمی ہوگئے۔......../169