ابنا: ناصر سوڈانی نے کہا کہ اوپیک کے کوٹے سے بڑھ کر تیل نکالنا اور فروخت کرنا غیر قانونی ہے جس سے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
سوڈانی نے کہا کہ ایران اوپیک کے آئندہ اجلاس میں تیل کی پیداوار کم کرنے کی تجویز دے گا اور الجزائر نے اس تجویز کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی اس تجویز کے منظور کے جانے کا امکان پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا یہ کہنا کہ وہ دس ملین بیرل یومیہ پیداوار کی کوشش کررہاہے نفسیاتی جنگ اور صرف پروپگینڈا ہے۔ قابل ذکر ہے امریکہ اور یورپ نے صہیونی ریاست کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے تیل پر پابندیاں لگادی ہیں۔ خلیج فارس کے بعض ممالک بھی امریکہ کے نقش قدم پر چل کر ایران کے تیل کی پیداوار کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ .......
/169