ابنا: عدالتی حکم کے بعد جب حسنی مبارک کو جیل منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر لایا گیا تو ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حسنی مبارک سزا سننے کے بعد سخت غمزدہ تھے اور انہوں نے ہیلی کاپٹر پر بیٹھنے سے بھی انکار کر دیاتھا۔ دوسری جانب مصری عدالت کی جانب سے حسنی مبارک کو کم سزا دیے جانے پر قاہرہ،اسکندریہ اور دیگر شہروں میں مصری عوام نے سڑکوں پر مظاہرے کئیے ہیں. .......
/169