31 مئی 2012 - 19:30

مغرب کے سفارتي ذرائع نے عراق کے وزير اعظم نوري مالکي کي حکومت کو گرانے کے ليے سعودي عرب کي جانب سے وسيع کوششوں سے پردہ اٹھايا ہے-

ابنا: نہرين نيٹ ويب سائٹ کي رپورٹ کے مطابق مغرب کے سفارتي ذرائع نے بتايا ہے کہ سعودي عرب نے اپنے حليفوں يعني العراقيہ جماعت اور بعض کردوں کے ساتھ مل کر، نوري مالکي کي حکومت کو گرانے اور عراق کے قومي اتحاد کو توڑنے کے ليے وسيع پيمانے پر کوششيں تيزکردي ہيں-

مغربي سفارتي ذرائع کے مطابق سعودي عرب نے تقريبا پچاس کروڑ کا بجٹ مد نظر رکھا ہے اور عراق کے ہر اس رکن پارليمنٹ کو بيس سے تيس لاکھ ڈالر دينے کي تياري کر رکھي ہے جو نوري مالکي کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دے گا-

دہشتگردانہ کارروائيوں ميں ملوث ہونے کے الزام ميں عراق کے مفرور نائب صدر طارق ہاشمي کي گرفتاري کا وارنٹ جاري ہونے کے بعد ہي سے اس ملک  کي سياسي صورتحال کشيدہ ہو گئي ہے........

/169