25 مئی 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اعتراف کرلیا ہے کہ شام میں دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔

ابنا: شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شام میں دہشتگرد کاروائياں کررہے ہیں۔

بان کی مون نے سلامتی کونسل کو رپورٹ میں کہاہے کہ شام کے حالات بدستور بحرانی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بعض گروہ بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور تشدد سے کام لے رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ متحارب فریقوں کی فوجی مدد سے پرہیز کیا جائے۔......./169