15 مئی 2012 - 19:30

سعودی عرب میں خواتین نے آل سعود کی رجعت پسندی کا مقابلہ کرنے کی نئي راہیں نکالی ہیں اور دوسرے ملکوں سے ڈرائیونگ لائسنس لے کر اپنے ملک میں گاڑیاں چلا رہی ہیں۔

ابنا: سعودی عرب کی خواتین نے آل سعود پر عالمی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے دباؤ سے فائدہ اٹھاکر گاڑیاں چلانا شروع کردی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ووٹ دینے اور گاڑی چلانے کا حق نہیں ہے۔

کچھ دنوں سے آل سعود نے پولیس کو ایسی خواتین ڈرائيوروں کو جن کے پاس معتبر لائسنس ہو،گرفتار کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی خواتین ہمسایہ ملکوں بالخصوص متحدہ عرب امارات سے ڈرائيونگ لائسنس حاصل کر رہی ہیں۔ سعودی عرب میں ظاہری زرق برق کے برخلاف وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔.......

/169