ابنا: ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي نے تہران ميں فرانس کے سابق وزير اعظم مائيکل روکا سے ملاقات ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب کے ساتھ ايران کا رويہ منطقي اور مفاہمانہ ہے مغربي ملکوں کو خبردار کيا کہ وہ ايران کے سلسلے ميں غير تعميري بيانات دينے سے گريز کريں
سعيد جليلي نے زور دے کر کہاکہ ايران پر دباؤ ڈالنے کي پاليسي اور حربے کا کوئي نتيجے نہيں نکلے گا - انہوں نے کہاکہ اگر پانچ جمع ايک گروپ آئندہ مذاکرات ميں صحيح معنوں ميں ايران کے ساتھ کسي مشترکہ نقطہ پر پہنچنے کا خواہشمند ہے تو اسے ايران کے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا - فرانس کے سابق وزير اعظم مائيکل روکا نے بھي اس ملاقات ميں کہاکہ بغداد مذاکرات کي کاميابي سب کے لئے منجملہ فرانس کے لئے بھي سود مند ہے - انہوں نے اس اميد کا اظہار کيا کہ بغداد مذاکرات استنبول مذاکرات ميں طے پانے والے اتفاق رائے کي بنياد پر ہي آگے بڑھيں گے -
فرانس کے سابق وزيراعظم نے يورپي ملکوں ميں پائے جانے والے گہرے اقتصادي اور مالي بحران کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ يورپي عوام منجملہ فرانس کے لوگ گذشتہ پانچ برسوں سے مالي بحران کو قابو کرنے کے يورپي حکام کے طريقہ کار سے راضي نہيں ہيں انہوں نے کہا کہ يورپي ملکوں ميں غربت کي شرح روز بروز بڑھتي جارہي ہے انہوں نے کہا کہ سرمايہ دارانہ نظام کا اصل مقصد دولتمند طبقے کو فائدہ پہنچانا ہے اور اسي امر نے يورپ کے معاشي مستقبل کو تاريک کرکے رکھ ديا ہے -
.......
/169