ابنا: پوليس کے مطابق پريشر ککر بم رنگ روڈ پر پوليس چوکي کے قريب کھيتوں ميں نصب کيا گيا تھا. ريموٹ کنٹرول بم کے دھماکے ميں چوکي تباہ ہوگئي اور رنگ روڈ سے گذرنے والي گاڑي کو نقصان پہنچا. بم ڈسپوزل يونٹ کے مطابق دھماکے ميں پانچ سے چھ کلو گرام بارودي مواد استعمال کيا گيا.
دھماکے کے زخميوں کو فوري طور پر ليڈي ريڈنگ اسپتال پہنچا ديا گيا جہاں ايک زخمي پوليس اہلکار کي حالت تشويش ناک بتائي جاتي ہے. زخميوں ميں ايک بچہ اور تين پوليس اہلکار شامل ہيں. انسپکٹر جنرل پوليس خيبر پختون خوا اکبر خان ہوتي کا کہنا ہے کہ پوليس ايک بار پھر شدت پسندوں کے نشانے پر ہے ليکن ہم نے پہلے شکست ماني نہ اب مانيں گے. .......
/169