11 مئی 2012 - 19:30

ہندوستان کے وزير دفاع نے ملک کے دفاعي بجٹ ميں اضافے کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: اے کے اينٹني نے کہا کہ اس سال دفاعي بجٹ کے ليے تقريبا اڑتيس ارب ڈالر کي رقم مختص کي گئي ہے تاہم مسلح افواج کو تقريبا سينتاليس ارب ڈالر کے بجٹ کي ضرورت ہے اور ہميں اميد ہے کہ يہ رقم ہميں فراہم کي جائے گي-

انہوں نے کہا کہ اس ضرورت کي تکميل کے ليے دفاعي بجٹ ميں تقريبا نو ارب ڈالر کا اضافہ کرنا ہوگا- ہندوستان کے وزير دفاع نے کہا کہ موجودہ بجٹ فوج کے سامنے موجود چيلنجوں کا مقابلہ کرنے کے ليے کافي نہيں ہے-

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چين کے فوجي تعلقات ميں فروغ، ہندوستان کي تشويش کا باعث ہے اور اس قسم کے چيلنجوں سے نمٹنے کے ليے نئي حکمت عملي کي ضرورت ہے-

.......

/169