11 مئی 2012 - 19:30

دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کے يوم ولادت باسعادت کے موقع پرپوري دنيا ميں جشن منايا جارہاہے.

ابنا: صديقہ طاہر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کے يوم ولادت باسعادت اور  يوم  مادر کي مناسبت سے آج يہاں پورا اسلامي جمہوريہ ايران سراپا جشن و سرور ہے اور ہرطرف محفل ميلاد کاسلسلہ جاري ہے - ايران کے سبھي چھوٹے بڑے شہروں ميں معصومہ عالم کے جشن ولادت کي مناسبت سے چراغاني کي گئي ہے اور لوگ ايک دوسرے کو مٹھائياں تقسيم کررہے ہيں- اس موقع پر مشہد مقدس اور قم ميں مرکزي جشن کا انعقاد کيا گيا جس کے دوران مقررين نے شہزادي کونين کے فضائل و مناقب پر روشني ڈالي-

صديقہ طاہرہ کے يوم ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران ميں يوم مادر اور ہفتہ خواتين بھي منايا جاتا ہے - ياد رہے کہ شہزادي کونين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا نے بيس جمادي الثاني ہجرت سے آٹھ سال قبل اس دنيا کو اپنے نور وجود سے منور کيا - حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا اپنے اعلي اخلاقي اور علمي فضائل کي بناپر نہ صرف کائنات کي عورتوں بلکہ پوري انسانيت کے لئے اسوہ عمل ہيں اور کائنات کا ہرانسان آپ کي تعليمات پر عمل کرکے اپني دنيا و عقبي سنوار سکتا ہے-

شہزادي کونين کے يوم ولادت باسعادت کے موقع پر ايک شاندار محفل مقاصدہ کا اہتمام قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي کي موجودگي ميں حسينہ امام خميني ميں بھي کيا گيا جس ميں ملک کے مشاہيرشعرا کرام نے  معصومہ کونين کے حضور منظوم نذرانہ عقيدت پيش کيا-.......

/169