ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق سنيچر کو شہر حديدہ ميں مظاہرين پر سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں دوسو اکتيس افراد زخمي ہوگئے - رپورٹ کے مطابق مظاہرين معزول ڈکٹيٹر کي باقيات کے حکومت سے ہٹنے کا مطالبہ کررہے تھے کہ سيکورٹي فورس نے ان پر حملہ کرديا -
يمن کے عوام نے اسي طرح دارالحکومت صنعا ميں کيبينٹ کي عمارت کي جانب مارچ کرکے بے گناہ عوام کے قتل عام کے ذمہ دار لوگوں کو گرفتار کيے جانے، ان پر مقدمہ چلائے جانے اور پھر انہيں قرار واقعي سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا-
مظاہرين نے اسي طرح ملک کے بحران کے حل کے ليے موجودہ سياسي راہوں کو نامناسب بتاتے ہوئے اپنا احتجاج جاري رکھنے پر زور ديا- اطلاعات کے مطابق اسي قسم کے مظاہرے يمن کے ديگر علاقوں ميں بھي ہوئے ہيں........
/169