10 مئی 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان نے اپنے اسٹريٹجک تعاون اور ہمہ جانبہ تعلقات کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديا ہے.

ابنا: ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي نے تہران ميں ہندوستان کي ڈپٹي نيشنل سيکورٹي ايڈوائزر لتا ريڈي سے ملاقات ميں کہا کہ تمام ميدانوں خاص طور پر اسٹريٹجک ميدان ميں باہمي تعاون کو فروغ دينے کے لئے تہران اور ہندوستان پر عزم ہيں –سعيد جليلي نے علاقے کي سلامتي کو يقيني بنانے کے سلسلے ميں ايران اور ہندوستان کي توانائيوں اور دونوں ملکوں کے مثبت کردار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ خطرات منجملہ دہشت گردي، بحري قزاقي اور منشيات کا مقابلہ کرنے کے لئے وسيع تعاون کررہے ہيں –ہندوستان کي ڈپٹي نيشنل سيکورٹي ايڈوائزر لتا ريڈي نے بھي اس ملاقات ميں ايران کي اعلي قومي سلامتي کے سکريٹري کو ہندوستان کا دورہ کرنے کي دعوت ديتے ہوئے کہاکہ ايران اور ہندوستان کے مابين اسٹريٹجک تعاون کا علاقے کي سلامتي کو بہتر بنانے ميں مثبت نتيجہ برآمد ہوا ہے –مسز لتا ريڈي نے اسي طرح  ہندوستان کي خارجہ پاليسي ميں ايران کي اہميت کا بھي حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ نئي دہلي اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ مختلف ميدانوں منجملہ انرجي کے شعبے ميں تعلقات کو زيادہ سے زيادہ مستحکم بنانے کے لئے تمام ذرائع سے استفادہ کرے گا –واضح رہے کہ ہندوستان کي ڈپٹي نيشنل سيکورٹي ايڈوائزر لتا ريڈي ايران اور ہندوستان کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے درميان اسٹرٹيجک مذاکرات کے لئے تہران کے دورے پر ہيں......../169