9 مئی 2012 - 19:30

کراچي… بجلي کي لوڈشيڈنگ کيخلاف آج بھي مختلف شہروں ميں احتجاج کيا گيا ، وہاڑي ميں مظاہرين نے واپڈا آفس کا گھيراو? کيا ، منتخب نمائندوں کے گھروں اوردفاتر پر پتھراو? کرنے کے بعد آگ لگادي ،تاجروں نے دکانوں اور وکلا نے عدالتوں کو تالا لگايا.

ابنا: وہاڑي ميں لوڈ شيڈنگ کيخلاف مرکزي انجمن تاجران کي اپيل پر ہڑتال کي جارہي ہے ، بجلي کے ستائے شہريوں نے ٹي ايم اے آفس کے باہر مظاہرہ کيا، وکلا نے عدالتوں کابائيکاٹ اور واپڈا آفس کاگھيراو کيا ،اس دوران 4موٹرسائيکلوں کو آگ لگادي گئي. مظاہرين نے 15کے دفترپر حملہ کيا ،مظاہرين کو منتشر کرنے کيلئے پوليس نے ہوائي فائرنگ کي.

 مظاہرين نے ن ليگ کي تہمينہ دولتانہ اور ثاقب خورشيد کے گھراوردفاتر ميں توڑ پھوڑ اور پتھراو کيا، ق ليگ کے ايم پي اے طاہر اقبال چوہدري اور تحريک انصاف کے ضلعي صدر کے دفتر کو آگ لگادي گئي. فيصل آبادميں مزدوروں نے جھنگ روڈ پر ريلي نکالي جس سے ٹريفک معطل ہو گيا .

جہلم ميں لوڈشيڈنگ کيخلاف شٹرڈاون ہڑتال کي جارہي ہے ، کاروباري مراکز ، اسکولز اور ٹرانسپورٹ بند ہے ،يہاں خواتين اور بچوں نے ريلي نکالي اور جي ٹي روڈ بلاک کيا. بورے والاميں دکانيں احتجاجاً بند ہيں ،شہريوں نے گرڈ اسٹيشن کا گھيراو? کرکے عملے کو يرغمال بناليا.

منڈي بہاوالدين کے علاقے ملکوال ميں طلبا نے ريلي نکالي،، گوجرہ اورمنڈي بہاوالدين ميں وکلا نے عدالتوں کابائيکاٹ کيا . نوشہرہ ميں تاجرشٹرڈاون ہڑتال کررہے ہيں ،مظاہرين نے جي ٹي روڈ بھي بلاک کيا.  ........

/169