ابنا: النخيل نيوز ايجنسي نے خبردي ہے کہ الخالص کے کمشنر نے کہا ہے کہ ايم کے او کے سرغنہ مسعود رجوي کے گھر کے سبھي افراد اشرف چھاؤني ميں موجود ہيں- انہوں نےبتايا ہے کہ عراق کي کالعدم بعث پارٹي کے بھي چھے اہم سرغنے اس چھاؤني ميں موجود ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ وہاں سے نہيں جائيں گے-
عراق کے عوام اور خاص طورپر صوبہ ديالہ کے عوام کے مسلسل اصرار کے پيش نظر عراقي حکومت نے ديالہ ميں اشرف چھاؤني کو خالي کرنے کا حکم ديا ہے- اشرف چھاؤني سے ايم کے او کے افراد کو ليبرٹي چھاؤني ميں منتقل کئے جانے کا عمل جاري ہے- اس دوران عراقي حکومت کا کہنا ہے کہ اشرف چھاؤني سے دوسري جگہوں پر ايم کے او کے افراد کو منتقل کرنا انہيں عراق سے باہر نکالنے کي جانب پہلا قدم ہے-
واضح رہے کہ اشرف چھاؤني کا پانچواں گروہ جس ميں چارسو سولہ افراد شامل تھے گذشتہ جمعہ کو اشرف چھاؤني سے بغداد کے قريب ايک کيمپ ميں منتقل کرديا گيا ہے - اب تک صرف سو افراد نے ہي جو ايم کے او کے ممبر تھے خود سپردگي کي ہے-يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ان ميں سے بعض افراد ايسے بھي ہيں جو فرار کرکے حکومت ايران کے سامنے سرجھکانے پر مجبور ہوئے ہيں -.......
/169