ابنا: ملک عبد اللہ نے یہ حکم مصر کی پارلیمنٹ اور مصری کونسل کے سربراہان کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا ہے، واضح رہے کہ سعودی عرب میں مصر کے وکیل احمد الجیزاوی کی گرفتاری کے بعد مصر میں سعودی عرب کے خلاف زبردست مظآہرے ہوئے تھے جس کے بعد سعودی عرب کے سفیر مصر سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے تھے۔ مصری مظاہرین نے شاہ عبد اللہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے تھے۔......./169
4 مئی 2012 - 19:30
News ID: 313081
سعودی عرب کے فرمانروا ملک عبد اللہ نے مصر سے سعودی عرب کے فراری سفیر احمد قطان کو حکم دیا ہے کہ وہ دوبارہ قاہرہ پہنچ کر اپنے فرائض کو انجام دیں۔