ابنا: پاکستاني ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچي کے علاقے لياري ميں جرائم پيشہ افراد اور پوليس کے درميان تصادم چوتھے دن بھي جاري رہا - رپورٹ کے مطابق پير کو بھي شرپسندوں کي جانب سے پوليس پر دستي بموں اور راکٹوں سے حملہ ہوا ہے - پوليس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسند بھاري اور جديد ترين اسلحے استعمال کررہے ہيں -
لياري سے پيپلز پارٹي کے رہنما اور کارکن نقل مکاني کرچکے ہيں اور پارٹي کے دفاتر بند کرديئے گئے ہيں - بتايا جاتا ہے کہ جمعے سے جاري لڑائي ميں دو درجن سے زائد افراد مارے جاچکے ہيں - رپورٹ کے مطابق پيرکو لياري آپريشن کے خلاف کراچي کے مختلف ديگر علاقوں ميں بھي احتجاجي مظاہرے ہوئے ہيں اورمختلف جگہوں پر مشتعل مظاہرين نے کئي گاڑياں اوربسيں نذرآتش کرديں - اسي کے ساتھ مختلف علاقوں ميں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ پير کو بھي جاري رہا جس ميں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں.
.......
/169