ابنا: یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں این جی اوز کے قومی ترقی میں کردار پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاہے کہ جنگوں کا دورختم ہوگيا،اب مسائل کا حل خارجہ پالیسی کے ذریعہ نکالا جائے گا-
پاکستان کے وزیراعظم نے کہاہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم کی طرف دوستی کا ہاتھہ بڑھایاگیا ہے اور پیغام دےدیا گیا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ بنیادی امور پر بات چیت کےلئے تیار ہے-
گیلانی کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں کہ جب کشمیری تنظیموں کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین جاری گفتگو پر بے اعتمادی کا اظہارہورہاہے-کشمیر کی مسلح تنظیموں کااتحاد متحدہ جہاد کونسل کے جنرل سکرٹری شیخ جمیل الرحمان نے ان مذاکرات کو کشمیریوں کے لئے نقصاندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور ہندوستان کشمیرکے مسئلے کو سردخانے میںڈالنےکی کوشش کر رہے ہیں- محمد یاسین ملک نے بھی گزشتہ روز شدید ردعمل کا اظہار کرکے بندوق اٹھانے کی دھمکی دی تھی.......
/169