ابنا: فلسطينيوں کے امور ميں اقوام متحدہ کے ادارے آنروا نے سڑسٹھ فلسطينيوں کي بے دخلي تصديق کرتے ہوئے اسرائيل کے اس اقدام کي مذمت کي ہے-
آنروا کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ اسرائيل نے فلسطينيوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے بعد انہيں بيت المقدس شہر سے بے دخل کرديا ہے-
اس رپورٹ کے مطابق بيت المقدس سے بے دخل کئے جانے والے فلسطينيوں ميں آدھي تعداد بچوں پر مشتمل ہے-
فلسطيني پناہگزينوں سے متعلق عالمي ادارے اسرائيل سے مطالبہ کيا ہے کہ وہ بيت المقدس ميں رہنے والے فلسطينيوں کے شہري حقوق کا احترام کرے-
واضح رہے کہ اسرائيل بيت المقدس ميں آبادي کا تناسب تبديل کرنے کي غرض سے فلسطينيوں کي بے دخلي اور صہیوني بستيوں کي غير قانوني تعمير کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے-.......
/169