19 اپریل 2012 - 19:30

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ای سی او کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے تیل اور گيس کے شعبوں میں ایرانی ماہرین نے ترقی کرکے اپنے ملک کو نمونہ عمل بنادیا ہے۔

ابنا: محمد یحیی معروفی نے تہران میں جاری تیل گيس اور پٹروکمیکل مصنوعات کی نمائش میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تیل اور گيس کے عظیم ذخائر کے پیش نظر ای سی او کے ملکوں کو انرجی کے ذخائر فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور ای سی او کے ممالک تیل کے شعبے میں ترقی کرنے کےلئے ایرانی ماہرین کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس نمائش میں جنوبی کوریا کی کیسول کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ تہران نمائش میں بڑی تعداد میں بیرونی کمپنیوں کی شرکت ظاہر کرتی ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا ان کی کمپنی نے تہران نمائش میں شرکت کرکے بڑے اہم تجربے حاصل کئے ہیں۔

اس نمائش میں تہران میں متعین سری لنکا کے سفیر ایم ایم زھیر نے بھی کہا کہ ان کا ملک یہ چاہتا ہےکہ ایرانی سرمایہ کار سری لنکا میں ریفائنری بنانے میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا ایران سے تیل خریدنا چاہتا ہے۔

ادھر فیمکو انٹرنیشنل کمپنی کے مینجننگ ڈائرکٹر نے کہا ہےکہ ایران کی صنعت تیل و گيس کا مستقبل نہایت روشن ہے۔

.......

/169