ابنا: بحرين ميں حکومت مخالف مظاہرين کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات ميں بحرين ميں اس ريس کا انعقاد ، آمرانہ حکومت کي حمايت سمجھي جائے گي - بحرين ميں پر امن عوامي انقلاب چودہ فروري سن دو ہزار گيارہ ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف شروع ہوا جس کے دوران بحرين کي سيکوريٹي فورسس نے سعودي فوجيوں کے تعاون سے مظاہرين پر حملے کرکے اب تک دسيوں شہريوں کو جاں بحق اور ہزاروں کو زخمي کر ديا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے بہت سے لوگوں کے بارے ميں کوئي اطلاع نہيں ہے-
ادھر ايمينيسٹي انٹرنيشنل نے اپني حاليہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کا سلسلہ بدستور جاري ہے - انساني حقوق کي اس عالمي تنظيم نے، ناقص اصلاحات کے عنوان سے اپني ايک رپورٹ ميں کہا ہے کہ بحريني حکومت ، مظاہرين کے سلسلے ميں انصاف سے کام لينے ميں ناکام رہي ہے اور مظاہرين کے خلاف وحشيانہ تشدد ميں ايک سال کے دوران کوئي تبديلي واقع نہيں ہوئي ہے - ايمنيسٹي انٹرنيشنل نے اپني رپورٹ ميں اسي طرح عالمي برادري سے اپيل کي ہے کہ وہ بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزيوں کو نظر انداز نہ کرے-
.......
/169