18 اپریل 2012 - 19:30

اردن کے سلفی تحریک نے اعلان کیا ہے وہ شام میں اسلحہ اسمگل کرکے اس ملک میں تشدد کوھوا دیناچاہتےہیں۔

ابنا: سلفی تحریک کےرکن محمدالشبلی نے الغد اخبار کو انٹرویودیتےہوئے اعتراف کیا ہے کہ یہ تحریک شام کواسلحہ اسمگل کرتی رہی ہے تاکہ اس ملک کےحالات بگڑتے چلےجائيں اور تشدد روکنےکی حکومت کی پالیسی ناکام ہوجائے۔

محمدالشبلی نےکہاکہ اردن کےسیکورٹی اہلکاروں نےاس ملک کےسلفیوں کوجو شام میں نفوذ پیدا کرناچاہتےتھے اردن اور شام کےسرحدی علاقوں میں گرفتارکرلیاہے۔

واضح رہے کہ بعض عرب ممالک حکومت شام کوکمزور کرنےاور اس ملک کی حکومت کاتختہ الٹنے کےلئے مسلح دہشتگردوں کی مدد کررہے ہيں تاکہ شام کابحران جاری رہے۔

جبکہ شام کی حکومت اقوام متحدہ کےامن منصوبے کےتحت جنگ بندی قبول کرلی ہے لیکن مسلح گروہ اپنی دہشتگردانہ کاروائیاں مسلسل جاری رکھے ہوئےہيں........ /169