13 اپریل 2012 - 19:30

شمالي کوريا کا طويل فاصلے تک جانے والے راکٹ کا تجربہ ناکام ہوگيا ہے شمالی کوریا نے اس ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

 ابنا: شمالي کوريا کا طويل فاصلے تک جانے والے راکٹ کا تجربہ ناکام ہوگيا ہے  شمالی کوریا نے اس ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔ شمالي کوريا حکام کے مطابق زمين کا مشاہدہ کرنے والا مصنوعي سيارہ مدار ميں داخل ہونے ميں ناکام ہوگيا ہے. ان کاکہنا ہے کہ سائنسدان ، تکنيکي عملہ اور ماہرين ناکامي کي وجوہات جاننے کي کوشش کررہے ہيں. شمالي کوريا نے مقامي وقت کے مطابق صبح سات بجکر انتاليس منٹ پر ٹونگ چينگ ري لانچ سائٹ سے طویل فاصلہ تک جانے والا  راکٹ خلاء ميں روانہ کيا تاہم راکٹ پرواز کے ڈيڑھ منٹ بعد ہي ٹکڑوں ميں تبديل ہوکر سمندر ميں گر کر تباہ ہوگيا. امریکہ جاپان اور جنوبی کوریا نے راکٹ لانچنگ پر شمالی کوریا کو خبردار کیا تھا۔.....

/169