ابنا: بریگیڈیر یداللہ جوانی نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس سے پہلے بھی نیک نیتی کا ثبوت دیا ہے اور اس بات کا کوئي جواز نہیں ہے کہ وہ اپنی ایٹمی سرگرمیوں پرنظر ثانی کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگي کو اپنی ریڈ لائن سمجھتا ہے اور پرامن ایٹمی انرجی کے حصول کو اپنا حق جانتا ہے۔
بریگيڈیر یداللہ جوانی نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےساتھ ایران کے بھر پور تعاون کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران نے آئي اے ای کے ساتھ تعاون جاری رکھتے ہوئے ایجنسی کے ابھامات کو دور کرنے کے اقدامات کئے تاکہ آئي اے ای اے کو اطمینان حاصل ہوجائے لیکن چونکہ مغربی ممالک نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے ھدف کا اعلان کردیا تھا لھذا انہیں کوئي نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔
یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ نئے دور کے مذاکرات استنبول میں جاری ہیں۔.......
/169