10 اپریل 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے نائب صدر اور ايٹمي توانائي کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فريدون عباسي نے کہا ہے کہ بيس فيصدي کے گريڈ تک يورينيم کي افزودگي داخلي ضرورتوں کے مد نظر رکھتے ہوئے انجام دي جا رہي ہے۔

ابنا: ڈاکٹر عباسي نے ايران ميں بيس فيصدي کے گريڈ تک افزودہ يورينيم کي  پيداوار کے بارے ميں بتايا کہ داخلي ضرورت کے مد نظر يہ عمل انجام ديا جا رہا ہے اور جب مطلوبہ مقدار ميں ايندھن تيار ہو جائے گا تو ساڑھے تين فيصدي کے گريڈ کي افزودگي دوبارہ شروع کر دي جائے گي۔

ڈاکٹر عباسي نے کہا کہ ايران اب پيچھے کي جانب لوٹنے والا نہيں ہے کہ بيس فيصدي کے گريڈ کا يورينيم دوسرے ملکوں سے خريدے، کيونکہ ہم نے سرمايہ کاري کرکے اس کي پروڈکشن بيلٹ تيار کر لي ہے۔

انہوں نےبوشہر ايٹمي بجلي گھر کے بارے ميں بتايا کہ اس بجلي گھر نے گزشتہ سال کاميابي کے ساتھ کام کرنا شروع کر ديا، اس کے مختف مراحل کے ٹيسٹ کا عمل پورا ہوا۔

فريدون عباسي نے کہا کہ اس وقت بوشہر بجلي گھر اپني گنجائش کي پچہتر فيصدي بجلي تيار کر رہا اور اميد  ہے کہ جلد ہي ايک ہزار ميگاواٹ بجلي کي پيداوار کي شروعات ہو جائے گي۔.......

/169