ابنا: ڈائريکٹرجنرل محکمہ موسميات عارف محمود نے جيو نيوز کوبتاياہے کہ گلگت اور اسکردو ميں گرج چمک کے ساتھ ہلکي بارش جبکہ سياچن ميں برف باري شروع ہوچکي ہے جو جمعرات کي دوپہر تک جاري رہنے کا امکان ہے.
اسکردو اور گلگت ميں بادل بہت نيچے ہونے کي وجہ سے حدنگاہ بہت کم ہے اس وجہ سے دونوں ائيرپورٹس پر طياروں کيلئے ٹيک آف اور لينڈنگ ممکن نہيں.
دوسري جانب بالائي علاقوں ميں موسم جزوي ابر آلود ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.
.......
/169