ابنا: مصری عوام کا کہنا ہے کہ عمر سلیمان کا صدارتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگي جمع کرانا انقلاب کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے۔ عمر سلیمان نے کڑے حفاظتی انتظامات میں صدارتی انتخابات میں کاغذات نامزدگي جمع کرائے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
مصری عوام کا کہنا ہے کہ چونکہ عمر سلیمان، حسنی مبارک کے انٹیلیجنس چيف تھے لھذا ان پر بھی مقدمہ چلايا جانا چاہیے۔ مصر میں مئي کے مہینے میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
مصر کے انقلابیوں کا کہنا ہے کہ عمر سلیمان نے انقلابیوں کو کچلنے میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ اخوان المسلمین کے ایک سابق رہنما کمال الھلباوی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمر سلیمان نے مصر کو قربان گاہ میں تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔
کمال الھلباوی نے کہا کہ عمر سلیمان امریکہ اور صہیونی ریاست کا آلہ کار ہے۔ ادھر صیہونی حکومت نے عمر سلیمان کی نامزدگي پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسکو اسرائیل کے لئے انتہائی مناسب قرار دیا ہے.......
/169