23 مارچ 2012 - 19:30

امریکہ اسرائیل اوردیگرشیطانی طاقتیں جوشیعیان حیدرکرارکے وجود کواس ملک میں برداشت نہیں کرسکتے وہ اس پروگرام کے بعد مایوس ہوجائینگے اوراپنی تمام شرارتوں اورسازشوں کوملیامیٹ ہوتے ہوئے نظارہ کرینگے .

ابنا: امام جمعہ حجتہ الاسلام المسلمین جناب علامہ سید ہاشم موسوی نے نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ۔ تقویٰ الہیٰ معاشرے کے امن وامان کی ضمانت ہیں ۔ اورتقویٰ کے زریعے ہرقسم کے برائیوں سے معاشرے کودوررکھا جاسکتا ہے ۔ قرآنی آیات کے مطابق تقویٰ کے زریعے آسمان وزمین کے تمام خیروبرکات کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ اگرتقویٰ نہ ہوتومعاشرے میں دہشت گردی، قتل وغارت ، اغواء برائے تاوان ، رہزنی ، ڈکیتی غرض انسانوں کی زندگیوں کوخطرات لاحق ہوتا ہے ۔ اورحکمران بھی خاموش تماشائی کا کردارادا کرتے ہیں ۔

دومومنین سید یعقوب شاہ اورانکے بیٹے کوانکے دکان پردہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ لیکن اس سلسلے میں حکومت اورمیڈیا اورجناب چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔ اوربعض سیاسی پارٹیوں اوردینی جماعتوں کوخاموشی اس سلسلے میں انکے اصل چہرے کی نشاندہی کرتا ہے ۔

امریکہ واسرائیل جیسے شیطانی قوتوں کے ثقافتی یلغارکی وجہ سے بعض مومنین بھی موجودہ حکمرانوں کی طرح بے حس ہوچکے ہیں ۔ تقویٰ ہی کے زریعےانسانی اپنی انسانیت مسلمانوں کواپنی اسلام اورمومن کواپنے ایمان کے ناطے زمہ داریوں سے عہدہ برآں کرتا ہے ۔ اوربے حسی کی غفلت سے بیدارہوجاتے ہیں ۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے 25 مارچ کوکراچی میں شیعیان حیدرکرار کے عظیم اجتماع کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ شیعیان حیدرکرارمتحد ہوکراس عظیم پروگرام میں شرکت کررہے ہیں‌ ۔ جوظلم، استحصال، دہشت گردی، اغواء برائے تاوان ، اورملک میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کیخلاف احتجاج کے علاوہ شیعیان حیدرکرارکے اجتماعی حیثیت کا اظہاربھی ہے ۔امریکہ اسرائیل اوردیگرشیطانی طاقتیں جوشیعیان حیدرکرارکے وجود کواس ملک میں برداشت نہیں کرسکتے وہ اس پروگرام کے بعد مایوس ہوجائینگے اوراپنی تمام شرارتوں اورسازشوں کوملیامیٹ ہوتے ہوئے نظارہ کرینگے ۔ انشااللہء

.......

/169