19 مارچ 2012 - 20:30

رضاکار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری نظام ایرانی سرزمین پر عالمی سامراج کے ہر قسم کے حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔

ابنا: بریگیڈیر جنرل محمد رضا نقدی نے ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کی فوجی دھمکیاں خود ان کے نقصان میں ہیں، کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ شروع نہیں کرے گا لیکن دشمنوں کے مقابل ایرانی سرزمین کا دفاع کرنے کے لیے ان کی مکمل تباہی تک استقامت و پائیداری کا مظاہرہ کرے گا۔ انہوں نے ایرانی عوام کے درمیان خلیج اور تفرقہ پیدا کرنے کے لیے دشمنوں کے منصوبوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عالمی سامراج ایران کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں ایرانیوں کی بھرپور شرکت کو دیکھنے کے بعد متوجہ ہو گيا کہ ایران میں اس کی کوئی عوامی مدد و حمایت نہیں ہے۔....... /169