12 مارچ 2012 - 20:30

سعودی عرب کے ایک اعلی عہدیدار نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب ایران مخالف پابندیوں کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائي کی سلسلے میں ایران کی جگہ لینے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

ابنا: وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ سعودی عرب کے ایک اعلی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ریاض مشرق وسطی میں ایران کے تیل کی سپلائي کی جگہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے اور ہم نے کبھی بھی اعلان نہیں کیا ہے کہ ہم اس قسم کا کوئي ارادہ رکھتے ہیں۔ اس عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی موجودہ صورتحال سے کوئي بھی حتی خود امریکی ، یورپین اور ایشیائي بھی خوش نہیں ہیں۔........ /169