9 مارچ 2012 - 20:30

پاکستان کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گيلانی نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے یہ فیصلہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد کیا ہے۔ جنرل ظہیر الاسلام اس وقت کور کمانڈر کراچی ہیں اور وہ اٹھارہ مارچ کو موجودہ آئی ایس آئی چیف احمد شجاع پاشا کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ احمد شجاع پاشا پہلے ہی دو بار اپنے عہدے میں توسیع لے چکے تھے اور مسلم لیگ نون نے انہیں مزید توسیع دینے کی سخت مخالفت کی تھی۔....... /169