6 مارچ 2012 - 20:30

شام کے بارے میں مغربی اور عربی ممالک کی مسلسل شکست و ناکامی کے پیش نظر اب امریکہ نے اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے ہوئے شامی حکومت کے مخالف مسلح دہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔

ابنا: شام میں مسلح دہشت گردوں کے درمیان اختلاف کی وجہ سے امریکہ اور اس کے عرب اتحادی ممالک کو سخت تشویش ہے اور شام کے بارے میں مغربی اور عربی ممالک کی مسلسل شکست و ناکامی کے پیش نظر اب امریکہ نے اپنے مؤقف میں تبدیلی لاتے ہوئے شامی حکومت کے مخالف مسلح دہشت گردوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے ۔

امریکہ نے شام کے خلاف معاندانہ مؤقف ترک کرتے ہوئے اب سفارتی طریقہ سے مسائل حل کرنے پر تاکید کی ہے اس سے قبل امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک بشار اسد کے استعفی اور اقتدار سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن انیھں اپنے شوم منصوبوں میں عالمی اور علاقائي سطح پر شدید ناکامی ہوئی ہے جس کے بعد وہ اپنے مؤقف میں تبدیلی لانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
....... 
/169