3 مارچ 2012 - 20:30

ماسکو … روس ميں صدارتي انتخاب کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئي ہے.

ابنا: سابق صدر ولادي مير پوٹن کے ايک مرتبہ پھر صدر بننے کا قوي امکان ظاہر کيا جارہا ہے.

رقبے کے اعتبار سے دنيا کے سب سے بڑے ملک روس ميں صدارتي انتخاب کے لئے ووٹنگ کا آغاز ملک کے انتہائي مشرقي علاقے چوکوٹا ريجن سے ہوا.

انتہائي وسيع رقبے کي وجہ سے ووٹنگ کا عمل 21 گھنٹے تک جاري رہے گا. صدارتي انتخاب ميں ميں 5 اميدوار ميدان ميں ہيں ليکن اصل مقابلہ انسٹھ سالہ ولادي مير پوٹن اور ان کے کميونسٹ حريف گينے ڈي زِيوگانوف کے درميان ہے.

مبصرين کے مطابق ولادي مير پوٹن کي کاميابي يقيني ہے جو پہلے بھي دو مرتبہ صدارت کے منصب پر فائر رہ چکے ہيں اور 2008 ميں صدر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد روس کے وزير اعظم منتخب ہوگئے تھے.  ........

/169