ابنا: سینیٹر اعتزاز احسن نے ایرانی پارلیمنٹ کے الیکشن میں بھر پور شرکت کرنے پر ایرانی عوام کو سراہا اور کہا کہ ایران حقیقی جمہوریت کا حامل ہے جو مغرب کی نام نہاد جمہوریت سے مختلف ہے کیونکہ ملت ایران اپنی حکومت کی حقیقی حامی اور پشت پناہ ہے۔
سنیٹر اعتزاز احسن نے جو کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہیں کہا کہ ایران کے نویں پارلیمانی انتخابات اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوریت کے استحام کاباعث بنیں گے۔
انہون نے کہا کہ جمعے کے دن ایران میں الیکشن کے موقع پر دنیا ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کو دیکھ کر حیران رہ گئي اور ملت ایران نے ایک بار پھر دشمنوں کی سازشوں کو نقش بر آب کردیا۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کو دو برادر ملک قراردیا اور کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی روز افزون ترقی کا خواہاں ہے۔ یاد رہے جمعے کو ایران میں نویں پارلیمانی انتخاب ہوئے جسمیں پینسٹھ فیصد سے زائد ٹرن آوٹ رہا جو دنیا کے دیگر ملکوں سے کہیں زیادہ ہے۔....... /169