1 مارچ 2012 - 20:30

جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ امریکا اور مغربی ممالک توہین آمیز خاکے اورقرآن پاک نذرآتش کر کے مذہبی منافرت کوہوا دے رہے ہیں ۔

ابنا: محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے مذاہب اور کتابوں کااحترام کرتے ہیں مگر امریکا اورناٹو ایک عرصے سے قرآن کی بے حرمتی کرتے چلے آرہے ہیں یہ مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے ،ایک طرف امریکا اورمغربی ممالک امن کا راگ الاپتے ہیں جب کہ دوسری جانب وہ اپنے اقدامات سے عالمی امن کو تباہ وبرباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اجلاس میں مسیحی رہنماﺅں نے بھی امریکی و ناٹو افواج کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا اور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

مسیحی رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی امن اور محبت کی فضا قائم ہورہی ہوتی ہے توبعض عناصر اس نوع کے واقعات کے ذریعے دوبارہ امن خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔کوئی مسیحی قرآن پاک نذر آتش کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا جن لوگوں نے یہ حرکت کی ہے وہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔..........

/169