ابنا: شانا کی رپورٹ کےمطابق عاصم حسین نے کہا کہ گیس پائپ لائن کاوہ حصہ جس کی تعمیرکاتعلق پاکستان سے ہےاس کےلئے پیر یا منگل کو ٹینڈرجاری کردیاجائےگا۔
عاصم حسین نےکہاکہ ایک پاکستانی وفد گیس پائپ لائن پراجیکٹ کےبارےمیں گفتگوکےلئے تہران کادورہ کرےگا اور ایران کےساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کو حتمی شکل دےگا ۔
پاکستان کےوزیرپٹرولیم نےکہاکہ ایران کےخلاف امریکی پابندیوں کےباوجود پاکستان اس پروجیکٹ پرعمل درآمد کاعزم رکھتاہے۔
روس نےبھی تجویز دی تھی کہ وہ ٹینڈر میں حصہ لئےبغیر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبےکی تعمیرمیں ایک ارب دوسوڈالرکی سرمایہ کاری کرنےکےلئےتیارہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کےاندر سات سوکلومیٹرپائپ لائن تعمیرکرےگا جبکہ ایران ، ایرانشہر سے پاکستانی سرحدتک تین سوکلومیٹرلمبی گیس پائپ لائن پاکستان کی تعمیر کردہ لائن سے جوڑےگا۔
معاہدےکےمطابق ایران دوہزارچودہ سے پاکستان کو روزانہ اکیس ملین پانچ لاکھ میٹرمکعب اورسالانہ سات اعشاریہ آٹھ میٹرمکعب قدرتی گیس فراہم کرےگا. ......./169