ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودي خواتين نے اپنے مظاہرے ميں سيکورٹي حکام اور خاص طور پر ولي عہد کے بيٹے محمد بن نائف بن عبد العزيز سے مطالبہ کيا کہ جيلوں سے تمام سياسي قيديوں کو رہا کيا جائےـ سعودي خواتين نے شہزادہ محمد بن نائف سے مطالبہ کيا کہ ان کے شوہروں، بيٹوں اور بھائيوں کو رہا کيا جائے جو برسوں سے بغير کسي عدالتي کارروائي اور چارج شيٹ کے جيلوں ميں محبوس ہيں ـ
مظاہرے کے بعد خواتين نے اپنے دروازوں پر يہ تحرير چسپاں کر دي کہ جيل کب تک؟ قابل ذکر ہے کہ سعودي عرب کي جيلوں اور ان ميں بند قيديوں کي صورت حال پر عالمي اداروں نے بارہا نکتہ چيني کي ہےـ اس وقت مشرقي علاقوں کے سياسي کارکنوں کو بڑي تعداد ميں گرفتار کرکے بغير کسي عدالتي کارروائي کے جيلوں ميں بند رکھا گيا ہےـ سعودي عرب کے سياسي کارکنوں کا کہنا ہے کہ تيس ہزار سے زائد افراد جن ميں بيشتر تعداد سياسي کارکنوں کي ہے آل سعود کي خوفناک جيلوں ميں بند ہيں ـ
.........
/169